شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کو مزید بات چیت کا پیغام

سیول۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے نام ایک خط میں مزید امن بات چیت پر زور دیا ہے۔ جنوبی کوریائی صدر کے دفتر کے مطابق اس خط میں کہا گیا ہے کہ نئے سال میں دونوں ممالک کو امن کے قیام کے لیے مزید سرگرم ہونا چاہیے۔ اس خط میں کم جونگ اُن نے افسوس کا اظہار بھی کیا کہ وہ سیول کا مجوزہ دورہ نہ کر پائے۔ ستمبر میں پیونگ یانگ میں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا تھا کہ دسمبر کے اختتام تک اُن سیول جائیں گے۔ رواں برس دونوں رہنماؤں کے درمیان تین بات ملاقات ہوئی جب کہ جون میں کم جونگ اُن امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے بھی ملے۔