واشنگٹن، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پیر کو کہا کہ شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کی اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے . ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹاپ سینیٹروں نے پیر کو مسٹر ٹرمپ سے کہا کہ وہ کوئی ایسا سمجھوتہ نہ کریں جس سے شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی چھوٹ مل جائے ۔ انہوں نے مسٹر ٹرمپ سے شرط پوری نہیں ہونے کی صورت میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھنے یا سخت کرنے کی اپیل کی۔ اس بارے میں ڈیموکریٹک سینیٹر چک شیومر اور قومی سلامتی کمیٹیوں کے رینکنگ ڈیموکریٹوں نے مسٹر ٹرمپ کو ایک خط سونپا۔ قابل غور ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کو لے کر دباؤ بنانے کی مہم کے لئے ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ جیسے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ۔