شمالی کوریا پر نئی امریکی پابندیاں ؟

واشنگٹن ، 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے افسر نے پریس بریفنگ میں کہا ‘‘ اگر وہ (شمالی کوریا ) ہنوئی میں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کے مشورے پر عمل کرتے ہیں تو ان کا روشن مستقبل ہو گا ، ورنہ ان پر دباو قائم رکھا جائے گااور صدر نے چاہا تو ا ن کے خلاف پابندیوں کے دائرے کو وسعت دی جائے گی ۔

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے
بیجنگ،8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں تائی تنگ کے قریب سمندری علاقے میں جمعہ کو کم شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔چین زلزلیاتی نیٹ ورک سینٹر کے مطابق، 10.32 بجے آئے اس زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.3 درج کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز 22.46 ڈگری شمال طول البلد4 121.3 ڈگری عرض البلد اور زمین سے 11 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔