شمالی کوریا پر عائد پابندیوں میں توسیع

واشنگٹن۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو ٹرمپ نے پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی بھی شمالی کوریا کا غیرمعمولی خطرہ موجود ہے ۔ قبل ازیں وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا اب امریکہ کے کئے کوئی نیوکلیئر خطرہ نہیں رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2008 ء میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں میں توسیع ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کی گئی۔ ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی یا نرمی کا انحصار نیوکلیئر ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیشرفت پر ہے ۔

بنگلہ دیش :مختلف سڑک حادثات میں 22افراد ہلاک
ڈھاکہ۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں جمعہ کی شب سے تین سڑک حادثوں میں کم از کم 22افراد کی موت اور90 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گائی بندھا کے پلاسباری علاقہ میں ہفتہ کو علی الصبح ایک مسافر بس کے سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے حادثہ میں کم سے کم 16افراد کی موت ہوگئی اور40دیگر زخمی ہوگئے ۔