شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد

اقوام متحدہ ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید جامع اور سخت پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد کا مسودہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا ہے۔ اس قرارداد کو چین کی حمایت بھی حاصل ہے جسے شمالی کوریا کا اہم حلیف سمجھا جاتا ہے۔ نئی پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں ہائیڈروجن بم اور طویل فاصلے تک جانے والے راکٹ کے تجربات کے بعد پیش کی گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مندوب سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اس قرارداد پر جاری ہفتہ کے اختتام پر ووٹنگ متوقع ہے اور اس کی منظوری کی صورت میں دو دہائیوں میں شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں لگ جائیں گی۔ ماضی میں ایسا صرف شک کی بنیاد پر کیا جاتا تھا۔