شمالی کوریا پر تحدیدات کی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹنے چینی عہد

بات چیت کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کی جنوبی کوریا میں آمد ‘ دونوں کوریاؤںکے اتحاد کی بات چیت

بیجنگ۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین ’’ سنجیدگی سے ‘‘ سلامتی کونسل کی قرارداد برائے شمالی کوریا کی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹے گا ‘ اگر خلاف ورزیوں کا پتہ چل جائے تو چین شمالی کوریا کے بحری جہاز سے بحری جہاز پر منتقلی کو تحدیدات کی خلاف ورزی قرار دینے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ سوانگ نے کل کہا کہ حکومت چین سختی سے امریکہ کی جانبدارانہ تحدیدات کا مخالف ہے اور چین اداروں یا افراد کے عدالتی دائرے کار میں توسیع کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ چین نے کہا کہ اُسے بحری جہاز سے بحری جہاز کو منتقلی کی جاپان کی گذشتہ ہفتہ کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے ۔ جاپان کے ایک جاسوس طیارے اور اس کی حفاظت کرنے والے بحری جہاز نے شمالی کوریا کے ایک بحری ٹینکر اور چھوٹے جہاز کو 16فبروری کو شنگھائی سے مشرقی بحرچین میں دیکھا تھا ۔ تصویریں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں بحری جہازوں کے درمیان کوئی کارروائی جاری تھی لیکن جاپان دوسرے بحری جہاز کی قومیت کی تصدیق نہیں کرسکا ۔

چین نے اتفاق کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر تحدیدات میں سختی پیدا کرے گا جو شمالی کوریا کے نیوکلیئر اسلحہ پروگرام کے سلسلہ میں اس پر عائد کی گئی ہیں ۔ چین نے حال ہی میں ایک بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز کو منتقلی کی مذمت کی ہے ۔ حالانکہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا شراکت دار اور روایتی دوست ہے ۔ شمالی کوریا کے نیوکلئیر اسلحہ اور میزائل معاہدوںپر دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے ۔ کیونکہ چین اس علاقہ کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے مذاکرات کا میزبان ہے ۔ دریں اثناء جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے موصولہ اطلاعات کے بموجب شمالی کوریا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت سربراہ فوج کررہے ہیں ‘ جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے تاکہ سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرسکے ۔ 8 رکنی وفد جس کی قیادت کائی یونگ چوئی کررہے ہیں ۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کی سرحد پار کرچکا ہے جو قبل ازیں قلعہ بند کر کے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان بند کردی گئی تھی جنوبی کوریا کے اتحاد کی وزارت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا ۔ یہ بیان جنوبی کوریا کی وزارت برائے اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔