شمالی کوریا نے 25 راکٹس سمندر میں داغے

سیئول۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج 25 راکٹس سمندر میں داغے۔ وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ساحل سے یہ تجربہ کیا گیا اور راکٹ تقریباً 70 کیلومیٹر دور جاپان کے سمندر میں جا گرے۔ شمالی کوریا کی اس کارروائی پر جنوبی کوریا اور امریکہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پیونگ یانگ نے کہا کہ اس طرح کے تجربہ دراصل ملک میں مداخلت کاری کا ریہرسل ہے۔ واشنگٹن نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور جنوبی کوریا پر تجربے فوری روکنے پر زور دیا۔

شمالی پیرو میں 6.3 شدت کا
زلزلہ کا جھٹکہ
لیما۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک کم شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ ساحلی شہر پیورا میں جو دارالحکومت پیرو کے شمالی علاقہ میں واقع ہے، محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ محکمہ شہری دفاع پیرو کے نیلسن پیناچن نے خبر دی ہے کہ یہ جھٹکہ 6.51 بجے شام محسوس کیا گیا۔ یہ زلزلہ کا دوسرا جھٹکہ تھا جو کل سے آج تک محسوس کیا گیا ہے۔ شہر فسکو میں 3.59 بجے رات 6.1 شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا تھا۔ قبل ازیں 2007ء میں 6 شدت کے زلزلہ سے 500 سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی تھیں۔