شمالی کوریا نے فوجیوں کی باقیات امریکہ کو لوٹائی

واشنگٹن، 27جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے کوریائی جنگ (1950-53) کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کو لوٹا دیئے ہیں۔وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں 12 جون کو ہوئی تاریخی ملاقات میں امریکی فوجیوں کی باقیات کو واپس لوٹانے پر سمجھوتہ ہوا تھا۔ تاہم، انہوں نے باقیات کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی ہے ۔ واضح ر ہے کہ پنٹاگان کے مطابق جنگ کے دوران جزیرہ نما کوریا میں 35 ہزار سے زائد امریکی جوان ہلاک ہو گئے تھے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان میں سے 7700 اب بھی لاپتہ ہیں جن میں سے 5,300صرف شمالی کوریا میں لاپتہ ہوئے ہیں۔