سیئول۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے چہارشنبہ کو کہا کہ شمالی کوریا اپنے اہم میزائل مراکز کو مستقل طور پر ختم کرنے اور اس کے بین الاقوامی معائنہ کے لئے تیار ہے ۔مسٹر مون نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ تیسری میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ امریکہ اگر اس کے بدلے مناسب اقدامات کرتا ہے تو شمالی کوریا اپنے اہم ‘یونگبین’ نیوکلیئر پلانٹ کو بند کرنے جیسے اضافی قدم بھی اٹھائے گا۔مسٹر مون نے کہا کہ دونوں کوریائی ممالک جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیئرہتھیار اور جوہری خطرے سے آزاد امن کے مقام میں تبدیل کرنے کیلئے متفق ہو گئے ہیں۔مسٹر کم جونگ نے مسٹر مون نے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ (مسٹر کم)مستقبل قریب میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کا دورہ کریں گے ۔