شمالی کوریا میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے: رپورٹ

سیئول۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا درمیانی فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے صوبے شمالی پیونگ یانگ میں تجربے کیلئے یہ میزائل نصب کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں دیگر تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ شمالی کوریا اسی ہفتے شروع ہونے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے رد عمل میں یہ ٹسٹ کر رہا ہے۔ ہر سال مشقوں پر شمالی کوریا کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جاتا ہے۔