شمالی کوریا بہت بڑا خطرہ : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شمالی کوریا چین کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور پریشانی کا باعث ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پینگ گانگ کے ساتھ ہمدردی اور دلجوئی ہرگز کام نہیں آئے گی ۔ شمالی کوریا کے سب سے بڑے نیوکلیر تجربہ کے بعد یہ ملک ہم سب کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے ۔ شمالی کوریا نے سب سے بڑا نیوکلیر تجربہ انجام دیا اس کے قول اور فعل میں تضاد پایا جاتا ہے اور یہ امریکہ کیلئے سب سے خطرناک ہے ۔ شمالی کوریا ایک شرپسند ملک ہے جو چین کیلئے خطرہ بننے کے علاوہ پریشان کن بھی ہے ۔ جب کہ چین خود اپنی معمولی کامیابیوں کیلئے اس کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا نے نیوکلیر ہتھیاروں کو فروغ دے کر اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ گزشتہ ماہ ہی شمالی کوریا نے امریکی پیسیفک علاقہ کے قریب میزائیل داغنے کی دھمکی دی تھی ۔