شمالی کوریا: بچوں کا نام کم جونگ آن رکھنے پر پابندی

سیول۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا میں بچوں کو کم جونگ آن کا نام دئے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیز حکام نے حکم دیا ہے کہ کم جونگ آن نامی افراد یہ نام استعمال نہ کریں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا تاکہ ملک کے رہنما کے اعلیٰ کردار کو یقینی بنایا جا سکے۔ یوں بہت ضروری ہے کہ کم جونگ ال اور کم جونگ آن کا عام لوگوں سے فرق کی جانب خاص توجہ دلائی جائے۔ 2011ء میں ملک کے سربراہ کم جونگ ال نے ایک فرمان جاری کیا تھا جس کے مطابق کم جونگ ال کا نام رکھنے والے شہریوں کو رضاکارانہ طور پر یہ نام تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس سے پہلے ملک کے بانی کم ال سونگ کے نام کے عام استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔