شمالی کوریا بحران کو حل کرنے روس کا نیا منصوبہ

ماسکو، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے بحران کے نتائج بہت سنگین ہوں گے اور اس سیاسی بحران کے حل کی جانب درپردہ اقدامات جاری ہیں۔ خبررساں ایجنسی ریا نوووستی وزارت خارجہ کے نیوکلیائی عدم پھیلاؤ اور اسلحہ کنٹرول محکمہ کے سربراہ میخائل الیانوو کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریاکے سلسلے میں امریکہ کا منصوبہ آخری ہتھیار تھااور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات ایک طرح سے تقریبا ختم ہو چکے ہیں۔اس دوران شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہمارے ملک کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور شمالی کوریا کے پاس جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے ۔

شام میں امن مذاکرات کیلئے اپوزیشن کو متحد ہونے روس کی اپیل
ماسکو، 26ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شام میں امن قائم کرنے کیلئے وہاں کے حزب اختلاف سے متحد ہوکرمذاکرات میں شمولیت اختیار کرنے اپیل کی ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شام کی حزب اختلاف کے جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جینیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں ایک ذمہ دار شراکت دار کے طور پر حزب اختلاف کے جماعتوں سے شامل ہونے کیلئے کہا ہے ۔مغربی ایشیا اور افریقہ کیلئے روس کے صدر کے خصوصی نمائندہ اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کل شامی حزب اختلاف کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔