ٹوکیو ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے شمالی کوریا کو ایک ایسا ملک قرار دیا جو آج بھی ’’کچھ‘‘ ممالک کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رہیکہ جاپان کے 2018ء فوجی قرطاس ابیض میں چین کا بھی خصوصی طور پر تذکرہ کیا گیا تھا جو ایک ابھرتی ہوئی فوجی طاقت ہے جس نے خطہ میں سیکوریٹی سے متعلق بین الاقوامی برادری بشمول جاپان میں تشویش پیدا کردی ہے۔ یاد رہیکہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بھی نیوکلیئر میزآئلس سے متعلق کافی تلخ کلامیاں بھی ہوچکی ہیں جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تباہ و تاراج کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں لیکن 12 جون کو ہوئی ملاقات کے بعد حالات کسی حد تک معمول پر آ گئے تھے۔
کینیڈا سہ فریقی نافٹا معاہدہ کا حصہ
واشنگٹن، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایم پی کیون بریڈي نے کینیڈا سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ اور میکسیکو کے نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) میں شامل ہو۔امریکہ مالی معاملات کو دیکھنے والے ایوان نمائندگان کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدرنشین کیون بریڈی نے کہاکہ میں کینیڈا سے جلد سے جلد دوبارہ بات چیت کے راستے پر واپس لوٹنے کی اپیل کرتا ہوں تاکہ ایک جدیدسہ رخی معاہدے کو قطعی شکل دی جاسکے۔