شمالی کوریانے کئی میزائل تجربے کئے

ٹوکیو۔4 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے ہفتہ کی صبح کم فاصلے کے کئی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس کی امریکہ تحقیقات کر رہا ہے ۔شمالی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) نے ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ جے سی ایس کے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر چھ منٹ اور سات منٹ پر ونسان شہر کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں جاپان کی سمت کی میں 70 سے 200 کلو میٹر تک کی صلاحیت والے بہت سے میزائلوں کا تجربہ کیا۔ رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میزائل ٹیسٹ کے مسئلہ پر امریکی فوج کے رابطے میں ہے اور اس پر کام کیا جا رہا ہے ۔ جاپان نے کہا ہے کہ اس کے پاس اس کے خصوصی اقتصادی زون کی جانب کسی طرح کی بیلسٹک میزائل تجربہ کی رپورٹ نہیں ہے ۔اس سے پہلے اگرچہ جاپانی خبررساں ایجنسی نے جے سی ایس کے حوالے سے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کئے جانے کی خبر دی تھی۔اس دوران امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل ٹیسٹ کی رپورٹوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

رشوت کیس میں ایرانی صدر کے بھائی کو جیل
تہران ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ صدر ایران حسن روحانی کے بھائی کو رشوت کے کیس میں جیل کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ حسین فریدون جو صدر ایران کے دست راست ہیں کو عدالت میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا اختیار ہے ۔ ان پر 2016 ء سے قبل مالیاتی بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں ۔ ایران کی عدلیہ پر غالب سخت گیر عناصر نے انہیں انصاف کے کٹھہرے میں لاکھڑا کیا ہے ۔