شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام

سرینگر27اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج علی الصبح سیکورٹی فورس کے محافظوں نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر تعینات سیکورٹی فورس کے جوانوں نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے دیکھ کر انہیں للکارا تو انہوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلانی شروع کر دیں ۔