شمالی پاکستان میں برف کا تودا گرنے سے 4فوجی ہلاک

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج نے کہاکہ شمالی پہاڑوں سے برف کا ایک تودا گر پڑنے سے 4 فوجی ہلاک اور دیگر 22 زخمی ہوگئے جنھیں فوج نے جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچالیا۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل رات دیر گئے ضلع استور کے قریب برف کا زبردست تودا گرنے سے 26 فوجی اُس کے نیچے دب گئے تھے۔ شدید موسم کے باوجود 22 فوجیوں کو بچاؤ ٹیم نے جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برف کے تودے سے باہر نکال لیا۔ 2012ء میں پاکستان زیرقبضہ سیاچن گلیشیر میں برف کا تودا گرنے سے 140 افراد بشمول 129 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔