اسلام آباد ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شمالی وزیرستان قبائلی خطہ میں کم از کم 25 عسکریت پسندوں آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب پاکستانی ایر فورس کے لڑاکا جٹ طیاروں نے اُن کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جہاں ملٹری نے طالبان کے خلاف بڑی جارحانہ مہم شروع کررکھی ہے۔ جٹ طیاروں نے افغانستان کی سرحد کے قریب دتہ خیل علاقہ میں باغیوں کے خفیہ اڈوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ ایک سکیورٹی عہدہ دار نے کہا کہ چار خفیہ اڈوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔