شمالی وزیرستان میں 15 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی ایک اور کارروائی میں 15دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے ایک اور کامیاب کارروائی کی ،جس میں فضائی حملے کرکے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ،دوسری طرف لیویز فورس کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل اور ملحقہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ سے 8شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں،جنہیں شناخت کیلئے تحصیل جمرود میں لیویز سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولین کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہیں۔