راولپنڈی۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیرملکیوںسمیت 35 دہشت گردمارے گئے،جب کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میںسکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ اکاخیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، اور 6 زخمی ہوئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کاتعلق لشکر اسلام سے ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔