اسلام آباد، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ملٹری نے گڑبڑزدہ شمالی وزیرستان میں تازہ ترین کارروائی میں 19 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ سکیورٹی فورسیس اور طالبان کے درمیان بڑھتی لڑائی کے درمیان اس شورش زدہ علاقے سے عام شہری تیزی سے نکلنے لگے ہیں۔ آپریشن ’ضربِ ازب‘ میں جو ملٹری کی جانب سے افغان سرحد پر قبائلی خطے میں 15 جون کو شروع کیا گیا، ابھی تک زائد از 350 عسکریت پسند ہلاک کئے جاچکے ہیں۔