اسلام آباد۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے گڑ بڑ زدہ شمالی وزیرستان میں تازہ ترین فضائی حملوں میں کم از کم 16 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوجی کارروائی ’’ضرب غضب ‘‘ کا آغاز 15 جون کو القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کیا گیا تھا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل اسیم سلیم بلوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ پوشیدہ ٹھکانے فضائیہ کے طیاروں نے میر علی کے مضافات میں بمباری سے تباہ کردیئے۔ 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔ یہ پہلی زمینی جارحانہ کارروائی ہے حالانکہ اس علاقہ کے شہری تخلیہ کرکے فرار ہوچکے ہیں۔