شمالی نائیجیریا میں مسلح شخص نے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتارا

لاگوس، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی نائیجیریا کے کڈنا ریاست میں نامعلوم گروپ کے ایک بندوق بردار شخص نے ہفتہ کو ایک تفریحی مرکز پر حملہ کر دیا جس میں ایک خاتون سمیت دو سیاحوں کی موت ہو گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھا اور وہ تین دیگر سیاحوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گیا۔ریاستی پولیس کے ترجمان یعقوب سابو نے ریلیز جاری کرکے ہفتہ کو ہونے والے اس حملہ کی تصدیق کی ہے . مسٹر سابو نے کہا کہ کسی مسلح شخص نے کاجرو کیسل نامی تفریحی سینٹر پر حملہ کر دیا. اس حملے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔