شمالی مشرقی ہندکی ریاستوں کو 820کروڑ روپئے مرکزی امداد

شیلانگ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ہندکی صنعت باغبانی کیلئے 820کروڑ روپئے کی مرکزی امداد کا اعلان سمرتی ایرانی نے کیا تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے ۔ تقریباً چار لاکھ خاندان جن میں 70فیصد خواتین ہیں بیروزگار ہیں ۔ حکومت ہند اس علاقہ کی صنعت باغبانی کو ترقی دینا چاہتی ہے تاکہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں ۔ اسی وجہ سے مرکزی حکومت 820کروڑ روپئے کی امداد دے رہی ہے جس سے 395ہزار خاندانوں کو جن کی 70فیصد تعداد خواتین پرمشتمل ہیں فائدہ اٹھائے گی ۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ ان کی وزارت میں 1040کروڑ روپئے اس علاقہ کی ترقیاتی اسکیموں بشمول دستکاری ‘ ہتھ کرگھا اور باغبانی صنعتوں اور ریڈی میڈ ملبوسات کیلئے منطور کئے ہیں ۔