ممبئی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور انہیں وادی کشمیر کی صیانتی صورتحال سے واقف کروایا۔ انہوںنے گورنر کو فوج کی مکمل تائید کا تیقن دیا تاکہ ریاست میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے خطہ قبضہ اور وادی کے دیگر علاقوں میں فوج کی کارروائیوں کے آئندہ لائحہ عمل سے گورنر کو واقف کروایا۔ انہوں نے کہاکہ فوج حقیقی صیانتی انتظامات کیلئے تعاون کرے گی۔