کشمیر، آسام، میگھالیہ، بہار، بنگال، جھارکھنڈ زلزلہ کی زد میں
سرینگر/کولکتہ۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اوسط شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ جموں و کشمیر کو آج صبح دہلانے میں کامیاب ہوگیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 4.6 درج کی گئی اور یہ علی الصبح 5:15 بجے محسوس کیا گیا۔ آفاتِ سماوی انتظامیہ محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ زلزلہ کا مبدا 174 کیلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ طول البلد اور 35.6 درجہ شمالی عرض البلد اور 76.3 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ لداخ کے علاقے میں زلزلہ 199 کیلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ کارگل کے شمال علاقہ لداخ میں محسوس کیا گیا۔ کولکتہ سے محصول اطلاع کے بموجب ایک زلزلہ کا جھٹکا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ آسام، میگھالیہ، بہار اور مغربی بنگال کے علاقوں میں چہارشنبہ کے دن محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ہندوستان کی اطلاع کے بموجب تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے کی مدت 15 تا 20 سیکنڈ تھی اور یہ 10:20 بجے دن کے وقت محسوس کیا گیا۔ مرکزی زلزلیاتی رسدگاہ شیلانگ کی اطلاع کے بموجب زلزلہ کا مبدا قصبہ کوکرا جھار (آسام) کے شمال میں 2 کیلومیٹر کے فاصلے پر اور 10 کیلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ کا جھٹکا مغربی بنگال کے 6 شمالی اضلاع، میٹروپالیٹن شہر کولکتہ اور مضافاتی اضلاع میں محسوس کیا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے بموجب ایک 22 سالہ شخص سمرت داس 9 بجے دن سلی گوڑی میں زلزلہ کے دوران پھسل کر گرگیا تھا اور دواخانے میں زیر علاج تھا۔ اس کی ماں اوشا داس نے اطلاع دی کہ اس کا انتقال ہوچکا ہے۔ بہار میں زلزلہ کے جھٹکے سے پٹنہ، بھاگل پور، اراریا، کشن گنج، سہرسا، مادھے پورہ، مونگیر اور بیگوصرائے شامل ہیں۔ جھارکھنڈم یں دمکاپاکور صاحب گنج اور گوڈا اضلاع متاثر ہوئے۔ یہ شیلانب اور میگھالیہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ ہریانہ میں ضلع جھجھر زلزلہ کے جھٹکے سے دہل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 9 ستمبر کو بھی ضلع جھجھر میں 3.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔