شمالی ساحلی اے پی میں گرچ وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

وشاکھاپٹنم5مئی (یو این آئی) شمالی ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع سریکاکلم، وجیانگرم اور وشاکھاپٹنم میں طوفانی ہواوں اور گرچ وچمک کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اسی عرصہ کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔