شمالی ساحلی اے پی میں بارش کاامکان

حیدرآباد25اپریل(یواین آئی)شمالی ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواوں اورگرج و چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ۔تلنگانہ اور رائل سیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد کے ساتھ ساتھ راماگنڈم اور اے پی کے کرنول میں درج کیا گیا۔