شمالی اوقیانوس علاقہ میں سورج غروب نہیں ہوگا

اسٹاک ہوم 11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی اوقیانوس علاقہ میں آباد مسلمانوں کیلئے اس مرتبہ رمضان المبارک کیلئے خصوصی رہنمایانہ ہدایات جاری کئے جانے کی توقع ہے کیونکہ ماہ مقدس کے آغاز کے وقت یہاں سورج غروب نہیں ہوگا۔ سویڈن کی اسلامک اسو سی ایشن کے ترجمان محمد خراقی نے بتایا کہ ہمارے لئے دو مشکلات ہیں۔ پہلی یہ کہ روزہ کا آغاز کب ہو اور دوسری افطار کب کیا جائے ۔ سورج طلوع ہونے سے پہلے روزہ کا وقت شروع ہوتا ہے لیکن اسٹاک ہوم میں ماہ گرما کے دوران در حقیقت سورج طلوع نہیں ہوتا۔ جاریہ سال 18 جون سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے اور تین دن قبل یہاں سال کا طویل ترین دن ہوگا ۔ شمالی اوقیانوسی خطہ میں 24 گھنٹے سورج چمکتا رہے گا اور جنوبی حصہ میں چند گھنٹوں کیلئے ہی غروب ہوگا ۔ یوروپی اسو سی ایشن اور یوروپی کونسل برائے فتوی و تحقیق کی جانب سے یہاں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے رہنمایانہ ہدایات جاری کئے جانے کی توقع ہے تا کہ سارے علاقہ میں یکسانیت برقرار رہے اور کوئی مشکل در پیش نہ ہو۔