شلپا شٹی کا آنکھوں کا عطیہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکار شلپا شٹی نے شرڈی مہاراشٹرا کی ایک سماجی تنظیم یشونت سماجک پرتسٹھان کو اپنی آنکھوں کا عطیہ دیدیا ہے ۔ 38 سالہ اداکارہ نے ضلع احمد نگر میں سونائی موضع کی ایک مشہور مندر کا دورہ کرنے کے بعد اس تنظیم کے فارم کو پر کر کے اپنی آنکھوں کا عطیہ دیا اور کہا کہ میری موت کے بعد میری آنکھوں کو ضرورت مندوں کے لیے استعمال کی جائیں ۔۔