حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے مسٹر بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ) نے آج جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ بی شفیع اللہ نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کارپوریشن کی جانب سے عمل کی جارہی مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا۔ خاص طور پر بینکوں سے مربوط سبسیڈی کی فراہمی، اسکالر شپ اور ٹریننگ ایمپلائمنٹ اسکیمات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بجٹ کی عاجلانہ اجرائی کو یقینی بنانے کیلئے موثر نمائندگی کا تیقن دیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی شفیع اللہ نے کہا کہ وہ کارپوریشن کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر دلاور علی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اقلیتی بہبود کمشنریٹ، جنرل منیجر کارپوریشن سید ولایت حسین رضوی، اسسٹنٹ جنرل منیجر ایم اے باری اور دوسرے موجود تھے۔