شعور بیداری مقابلہ کے سرٹیفکیٹس کی تقسیم کمشنر پولیس کا خطاب

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی سائبرکرائم ونگ نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے افراد کیلئے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا تھا۔ رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں کمشنر پولیس انجنی کمار اور ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی شریمتی شیکاگوئل نے شرکت کی۔ سائبر کرائم پولیس نے اسکول اور کالج طلبہ کیلئے کوئز مقابلہ کا بھی انعقادکیا تھا اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر پولیس شیکاگوئل نے کہا کہ عوام الناس کسی بھی اجنبی شخص کی جانب سے فون موصول ہونے پر اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے تفصیلات نہ بتائیں اور نہ ہی دھوکہ بازوں کے باتوں میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم میں واقعات کی روک تھام کیلئے شعور بیداری بیحد ضروری ہے۔

اوپن یونیورسٹی ایم اے اردو داخلہ کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ایم اے اردو میں داخلے کے لیے ڈگری کامیاب امیدوار جن کا ایک مضمون اردو رہا ہو اہل ہیں ۔ داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے ۔۔