20 اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 28 اگست کو انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ لاء کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان لاء میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ ڈاکٹر این وینکٹیشورلو کنوینر پی جی ڈپلومہ اڈمیشن کمیٹی یونیورسٹی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ پی جی ڈپلومہ ان سائبر لاء ( ایک سال ، دو سمسٹر ) ایوننگ شام 6 تا 8 بجے شب ( عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس ) 80 نشستیں ، فیس7,700 روپئے برائے نان اسپانسرڈ جب کہ 10 ہزار روپئے اسپانسرڈ ، پی جی ڈپلومہ ان ٹیگژیشن اینڈ انشورنس لاء ( عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس ) ایک سال ، شام 6 تا 8 بجے شب فیس درج بالا اور پی جی ڈپلومہ ان اینٹی لیکچول پراپرٹی رائٹس ( پی جی کالج آف لاء بشیر باغ ) ایک سالہ دو سمسٹر اوقات کار شام 6 تا 8 بجے شب فیس درج بالا مقرر ہے ۔ ان کورسیس میں ایسے امیدوار جنہوں نے کوئی بھی گریجویٹ بشمول بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، بی ای ، ایل ایل بی اور دیگر عثمانیہ یونیورسٹی سے مسلمہ ہو داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا جو کہ 28 اگست کو صبح 11 تا 12-30 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر یونیورسٹی کالج آف لاء اور پی جی کالج لاء سے راست یا فون نمبرات 8106894644 یا 040-27682368 پر ربط کریں یا ویب سائٹ osmania.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔