شعبہ سوشیالوجی نظام کالج میں داخلے

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : صدر شعبہ سوشیالوجی نظام کالج ( خود مختار ) مسلمہ عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب شعبہ ہذا میں مختلف کورسیس جیسے ڈپلوما ان ڈیولپمنٹ مینجمنٹ اسٹیڈیز اینڈ ڈیولپمنٹ ریسرچ میتھاڈالوجیز ( ایک سال ) ، ڈپلومہ ان کریمنالوجی اینڈ کرکشنل اڈمنسٹریشن ( ایک سال ) ، اور سرٹیفیکٹ کورس ان ہیومین ریلیشن اینڈ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ( چھ ماہ ) میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویشن کورس کیا ہو وہ داخلہ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے راست شعبہ ہذا سے یا پھر فون نمبرات 7893499966 ۔ 9849292348 پر ربط کریں ۔۔