حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( فیکس ) : صدر شعبہ پروفیسر عائشہ فاروقی کے بموجب شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ عثمانیہ کی جانب سے مذکورہ بالا عنوان پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ دو روزہ اجلاس میں مختلف دانشوران اور ماہرین اپنے مقالے اور تقاریر پیش کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس بروز منگل 5 جنوری کو مرکزی کتب خانہ آئی ایس ایس آر ہال جامعہ عثمانیہ میں شام 3 بجے منعقد ہوگا ۔ جس میں پروفیسر انور معظم کے اعزاز میں مہمانان اپنی آراء پیش کریں گے ۔ پروفیسر انور معظم کا شمار شعبہ کے بانیان میں ہوتا ہے ۔ پروفیسر انور معظم نے ’ ہند میں فروغ علم میں مسلمانوں کا حصہ ‘ تہذیب و تمدن پر مسلمانوں کے اثرات ، مسلم سماج ، تشخیص اور ترقی ‘ جیسے موضوعات پر قلم اٹھایا ہے ۔ نیز ان کے شہ پارے لغات اور نثر و اشاعت کے تمام ہی ذرائع سے ترسیل پاتے رہیں ہیں ۔ اس افتتاحی اجلاس میں صدارت پروفیسر اسلم پرویز وائس چانسلر مانو کریں گے۔ مہمانان خصوصی پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ ، پروفیسر جی کرشنا ریڈی شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان پروفیسر ڈیوڈ لیلی ویلڈ اپنا مقالہ ’ سید احمد خاں ، جمال الدین افغانی ۔ فطرت سائنس اور امیر یلیزم ‘ کے عنوان پیش کریں گے ۔ دوسرے روز 6 جنوری کو نیو سمینار حال ، آرٹس کالج میں دیگر ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ ۔