شعبہ اردو نظام کالج میں داخلے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : شعبہ اردو نظام کالج میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے بی اے میں داخلے جاری ہیں ۔ اردو میڈیم سے انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء کے علاوہ ایسے طلباء جو سپلیمنٹری میں انٹر میڈیٹ کامیاب ہوئے ہیں اور وہ طلباء جس کو پہلے اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ میں داخلہ نہ ملا ہو تیسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ میں فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ فارم داخل کرنے کی تاریخ 20 جون تا 27 جون مقرر ہے ۔ اردو میڈیم سے انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء SUP گروپ جس میں سوشیالوجی ، اردو کے علاوہ فارسی مضامین شامل ہیں داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں اس گروپ کے تحت اعلیٰ تعلیم کے بھی بہت سے مواقع دستیاب ہیں ۔ بی اے میں داخلے کی لیے 5,100 روپئے فیس مقرر ہے ۔ ایسے طلباء جو BC(E) سرٹیفیکٹ رکھتے ہوں اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو ایسے طلباء کے لیے صرف 100 روپئے فیس مقرر ہے ۔ اس مرحلہ کے تحت داخلے کے لیے نشستوں کی آخری فہرست 30 جون کو جاری کی جائے گی ۔ویب سائٹ سے نشست الاٹمنٹ لیٹر کی کاپی کے ساتھ طلباء متعلقہ کالج سے 2 جولائی تا 4 جولائی ربط کریں ۔ امیدوار کو چاہئے کہ وہ تمام اصلی اسنادات اور اس کی دو عدد زیراکس کاپیاں ساتھ رکھے ۔ مزید معلومات کے لیے فون 9866437890 پر ربط کریں ۔۔