جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام اردو ہال حمایت نگر میں 8 اگست کو 3-30 بجے دن ایک قومی سمینار بہ موضوع ’ عصر حاضر کی اردو شاعری ، رجحانات و امکانات ‘ منعقد ہوگا ۔ صدارت پروفیسر م ن سعید سابق صدر نشین کرناٹک اکیڈیمی کی ہوگی ۔ پروفیسر فاطمہ بیگم پروین کا استقبالیہ ہوگا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عبدالرحیم خاں سکریٹری انجمن ترقی اردو اور ڈاکٹر ابوالکلام صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہوں گے ۔ پروفیسر مجید بیدار ، ڈاکٹر نسیم الدین فریس ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، جناب روف خیر اور ڈاکٹر فضل اللہ مکرم مقالے پڑھیں گے ۔ سمینار کے فورا بعد ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے شعری مجموعہ ’ دل کہہ رہا ہے ‘ کی رسم رونمائی بدست پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ انجام دیا جائے گی ۔ اس تقریب کے معزز مہمان جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، پروفیسر م ن سعید ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، پروفیسر پرتاپ ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ، جناب عبدالقادر فیصل ایگزیکٹیو ممبر ، عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر بی ستیہ نارائنا صدر عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن ، پروفیسر محمد شوکت حیات صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، پروفیسر ایس ملیش پرنسپل آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی ، جناب عبدالباسط شکیل ، پرانی حویلی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر محسن جلگانوی اور جناب رؤف خیر شعری مجموعہ پر اپنے تاثرات پیش کریں گے ۔ پروفیسر محمد تاتار خاں ناظم جلسہ ہوں گے ۔ طلباء وطالبات ریسرچ اسکالرس ادبا و شعراء اور محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔