شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام 8 اگست 3-30 بجے سہ پہر بمقام اردو ہال حمایت نگر ایک روزہ قومی سمینار بہ موضوع ’ عصر حاضر کی اردو شاعری ، رجحانات و امکانات ‘ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس سمینار کی صدارت پروفیسر م ن سعید سابق صدر نشین کرناٹک اردو اکیڈیمی کریں گے ۔ محمد عبدالرحیم خاں سکریٹری انجمن ترقی اردو مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ، ڈاکٹر نسیم الدین فریس سابق صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، جناب روف خیر ، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم و دیگر مقالہ نگار موضوع کے مطابق اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ اسی دن شام 6-30 بجے ڈاکٹر معید جاوید موجودہ صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے شعری مجموعہ ’ دل کہہ رہا ہے ‘ کی رسم رونمائی بدست پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ انجام دی جائے گی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، پروفیسر م ن سعید سابق صدر نشین کرناٹک اردو اکیڈیمی ، جناب ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، پروفیسر شوکت حیات صدر شعبہ اردو امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، پروفیسر کے پرتاب ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ، بی ستیہ نارائنا صدر عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن ، پروفیسر ایس ملیش پرنسپل آرٹس کالج اور جناب محمد عبدالقادر فیصل ایگزیکٹیو کونسل ممبر ، عثمانیہ یونیورسٹی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر محسن جلگانوی اور جناب رؤف خیر شعری مجموعہ پر اپنے تاثرات پیش کریں گے ۔ پروفیسر محمد تاتار خاں نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ طلبہ وطالبات ، ریسرچ اسکالرس ، ادبا و شعراء اور محبان اردو سے ان دونوں محافل میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔