شعبۂ عربی، اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلے

حیدرآباد، 24؍ اپریل (پریس نوٹ) شعبۂ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد نئے تعلیمی سال 2019-20کیلئے داخلہ کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے، جس میں پی ۔ایچ۔ڈی، ایم اے، بی اے ،ڈپلوما اور اڈوانس ڈپلوما کورسزدستیاب ہیں۔ پی۔ایچ۔ڈی میں داخلہ صرف اہلیتی امتحان کے بنیاد پر ہوگا۔اس کے لیے فارم بھرنے کی آخری تاریخ یکم؍ مئی 2019ہے، بی اے اور ایم اے میں داخلے کی آخری تاریخ 30؍جون 2019 ہے ، جبکہ ڈپلوما کورسز کیلئے فارم 9 ؍اگست 2019 تک بھرے جا سکتے ہیں ۔ درخوست فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ درخواست فارم کو صرف آن لائن داخل کیا جاسکتا ہے۔مانو سے منظور شدہ مدارس وجامعات کے فارغین داخلے کیلئے اہل ہوں گے جس کی فہرست یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود پراسپکٹس میں درج ہے۔ تفصیلات کیلئے www.manuu.ac.in ملاحظہ کریں یا 9705610569, 9911130237, 9704967694 پر رابطہ کریں