شر د پوار کی جانب سے مودی کی ستائش

پونے 29 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی کیونکہ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر کاروبار کو فروغ دینے بات کی ہے ۔ این آر آئیز سے مودی کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کانگریس قائدین جواہر لا ل نہرو ‘ اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ ہندوستان کی ضروریات بیان کرتے تھے لیکن مارکٹنگ پر توجہ نہیں دی تھی ۔ مودی نے ایک دانشمندانہ کام کیا ہے ۔