وارا نسی 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اُتر پردیش کے وارانسی میں واقع قدیم عالمی شہرت یافتہ شری کاشی وشوناتھ مندر میں محض300روپے میں خصوصی(وی آئی پی )درشن کا انتظام شروع کیا گیا ہے ۔ مندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وشال سنگھ نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ کو ئی بھی عقیدت مند اور سیاح مندر کی ویب سائٹ کے ذرائع طے شدہ رقم ادا کر کے ٹکٹ لے کر آسانی سے بابا بھولے کے درشن وپوجاکر سکتاہے ۔ نئے انتظام کے تحت انہیں عام عقیدتمندوں کی طرح لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑا نہیں رہنا پڑے گا بلکہ مندر انتظامیہ کی جانب سے مندر کے اند ر پہنچانے اوروہاں سے مندر کے احاطہ تک لانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہون نے بتایا کہ ٹکٹ خریدنے والوں کی مدد کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ، ان کے لئے نیل کنٹھ دوار پر ایک ”ہلپ ڈٰیسک ”بنایا گیا ہے یہاں ٹکٹ دکھانا ہوگا۔مندر کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکارٹوکن کی مدت اور چیکنگ کے بعدمقررہ وقت پر درشن کروانے کے لے جائیں گئے اور مندر کے احاطہ سے باہر آنے تک اُن کے ساتھ رہیں گئے ۔