شریمتی جی ڈی ارونا سکریٹری بی سی کمیشن مقرر

بی سی کمیشن کی تشکیل کی تیاری ، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے احکامات
حیدرآباد۔ 23 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شریمتی جی ڈی ارونا آئی اے ایس کمشنر بی سی ویلفیر کو کمیشن فار بیاک ورڈ کلاسس کا ممبر سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے احکامات جاری کئے۔ شریمتی جی ڈی ارونا کو کمیشن کے سکریٹری کی حیثیت سے زائد ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ مزید احکامات تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے بی سی کمیشن کی تشکیل کی تیاری شروع کردی ہے۔ مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں پہلے قدم کے طور پر سدھیر کمیشن آف انکوائری قائم کیا گیا جو مسلمانوں کی تعلیمی ، معاشی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے ۔ توقع ہے کہ کمیشن آئندہ مارچ تک حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردیں۔ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت بی سی کمیشن تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ شریمتی جی ڈی ارونا کو بی سی کمیشن کا سکریٹری مقرر کیا جانا، کمیشن کی تشکیل کی تیاریوں کا آغاز ہے۔