مظفر نگر۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے ضلع شاملی کے ایک بینک میں چوہوں نے چوری کا الام بجا دیا جس کے نتیجہ میں پولیس اور بینک حکام کچھ دیر کیلئے الجھن و پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ’’انڈین بینک کی مقامی شاخ میں چند چوہے ’’اتفاقی طور پر‘‘ الارم سسٹم پر پہونچ گئے جس کے ساتھ ہی سائرن بجنے لگا۔ پولیس نے کہا کہ جنم اشٹمی کی تعطیل کے سبب اس وقت بینک میں کوئی بھی موجود نہیں تھے۔ سرکل پولیس آفیسر اشوک کمار نے کہا کہ مقامی افراد نے بینک مینیجر اور پولیس کو الارم بجنے کے بارے میں مطلع کیا جس پر وہ وہاں پہونچ گئے تھے تاہم بینک میں کوئی بھی مشتبہ صورتحال نظر نہیں آئی۔ بجز یہ کہ الارم سسٹم کے قریب چند چوہے دوڑتے دیکھے گئے ۔