نئی دہلی ۔4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے باغی ارکان پارلیمنٹ شرد یادو اور علی انور کو آج رات راجیہ سبھا کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔ صدرنشین ایوان وینکیا نائیڈو کے بموجب انھوں نے اس کی اطلاع فوری طورپر ارکان پارلیمنٹ کو روانہ کردی ۔ صدرنشین راجیہ سبھا نے اتفاق کیا کہ جے ڈی یو کا ادعا کے دو سینئر قائدین نے رضاکارانہ طورپر ترکِ تعلق کرلیا ہے ، اس طرح پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ اپوزیشن پارٹیوں کی تقریبات میں شرکت بھی کررہے ہیں اس لئے اُنھیں نااہل قرار دیا جائے ۔ کیونکہ اُنھوں نے پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کے جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی اور راجیہ سبھا کیلئے وہ پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔