شردھا کپور اور سشانت سنگھ فلم ’’چھچورے‘‘ میں ایک ساتھ

بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت اپنے ذاتی تعلقات کو لے کر کئی فلموں تک آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں چھائے ہوئے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی گرل فرینڈ اور ایکٹریس کرتی سینن سے بریک اپ کی خبریں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے کئی اپ کمنگ فلموں کو لے کر بھی کافی خبروں میں ہے اس دوران ان کی ایک نئی فلم کے ٹائیٹل کا خلاصہ ہوگیا ہے۔ انگریزی ویب سائٹ ڈی این اے کے مطابق دنگل بریلی کی برفی اور چلر پارٹی جیسی شاندار فلموں کا ڈائرکشن کرنے والے ڈائرکٹر نتیش تیواری جلد ہی ایکٹریس شردھا کپور اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم لے کر آنے والے ہیں طویل عرصہ سے ان کی اس فلم کے ٹائٹل پر سسپنس برقرار تھا لیکن اب اس کا خلاصہ ہوگیا ہے ۔ شردھا اور سشانت کی اس فلم کا نام ’’چھچورے‘‘ ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ نتیش کی اس فلم میں ان دنوں اداکاروں کے علاوہ ایکٹر پراتیک ببر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کالج ڈرامہ فلم ہوگی۔ یہ کب تک ریلیز ہوگی اس بات کا خلاصہ ابھی نہیں ہوپایا ہے۔

’’کمانڈو 3‘‘ کی اسی ماہ سے شروعات
ریلائنس انٹرٹیمنٹ اور پروڈیوس وپل امرت لال شاہ نے کمانڈو فلم کی تیسری قسط بنانے کا اعلان کیا ہے جو کمانڈو 3 کے ٹائٹل سے بنائی جائے گی۔ جو اس ماہ سے ہی فلور پر چلی جائے گی۔ فلم کو آدتیہ دت ڈائرکٹ کریں گے۔ فلم کا ٹائٹل رول ودیوت جاموال نبھائیں گے اور ادا شرما ان کی ہیروئین ہوں گی۔ فلم کو 2019 کے وسط میں ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔