شرح ترقی : ترکی کا ہندوستان کے بعد دوسرا نمبر

انقرہ ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ جب وہ برسراقتدار آئے تھے تو ترکی کی دفاعی صنعت کی ضروریات کے 20 فیصد کو قومی سطح پر پورا کیا جاتا تھا تو آج یہ شرح ترقی 65 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ انھوں نے گزشتہ شب مختلف چینلز پر مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی شرح نمو 7.4 فیصد تک ہونا انتہائی اہم ہے، ترکی G-20 ممالک میں اس تناسب کے اعتبار سے ہندوستان کے بعد دوسرے جبکہ او ای سی ڈی ممالک کے درمیان اول نمبر پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی میں بیروزگاری کم ہوئی ہے۔