بیتول25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک ٹیچر کے شراب کے نشے میں بچوں کو چھڑی سے بری طرح پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے کے بعد سے ملزم ٹیچر فرار ہے ۔مشتعل والدین گزشتہ روز بچوں کے ساتھ اسکول پہنچے اور وہاں تمام اساتذہ غیر حاضر ملے ، جس پر معاملہ اور بھی گرما گیا ہے ۔ بھینس دیہی سرکل ایجوکیشن آفیسر جی سی سنگھ نے بتایا کہ کوڑی کے اسکول میں بچوں کی وحشیانہ پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ خاطی ٹیچر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ محکمہ جاتی سطح پر اُسے سزا دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔