شراب کے دکانات رات 10 بجے بند کرنے کے احکام خلاف ورزی پر کارروائی

حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر ٹی سدھاکر اور رورل انسپکٹر اوما مہیشور راؤ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سائبرآباد کمشنر نے شراب کی دکانات کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 10 بجے کے بعد شراب کی دکانات کھلے رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ ٹی سدھاکر انسپکٹر آر جی آئی پولیس شمس آباد نے بتایا کہ ان کے حدود میں 6 وائن شاپس ہے۔ تمام کو اطلاع دیدی گئی۔ اوما مہیشور راؤ رورل انسپکٹر نے بتایا کہ ان کے حدود میں دو دکانات ہے۔ دونوں انسپکٹروں نے بتایاکہ کسی بھی پولیس والوں کو معمول دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی بھی رقم کا مطالبہ کرے تو فوراً انہیں اطلاع کرے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر فون نمبر 9490617305 ، شمس آباد رورل انسپکٹر فون نمبر 9490617213 پر اطلاع کریں۔