نئی دہلی 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )قیمتوں پر قابو پانے کے مقصد سے دہلی حکومت شراب کی دکانات پر پیاز اور آلو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مختلف سرکاری احاطوں میں تقریبا 250 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہیں جہاں عارضی دکانات قائم کرتے ہوئے پیاز اور آلو ہول سیل قیمت میں فروخت کئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ دہلی جل بورڈ 25 اور ایس ڈی ایم 33 مقامات پر ہول سیل قیمت میں ترکاری فروخت کرے گا ۔