نئی دہلی ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی کی ایک عدالت نے آج کہا ہے کہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والا شخص ’ خود کش انسانی بم ‘ کی طرح ہے جو کہ کئی لوگوں کے لیے جان کا خطرہ بن جاتا ہے ۔ عدالت نے ایک شخص کے خلاف حالت نشہ میں اسکوٹر چلانے پر 3 دن کی سزائے قید برقرار رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما نے کہا کہ درخواست گذار روھیت بھارگوا رحم کے قابل نہیں ہے اور ایک ٹرائیل کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اس کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ جس نے 3 یوم کی سزاء قید سنائی تھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ میرے خیال میں مدعی جو کہ حالت نشہ میں اسکوٹر چلارہا تھا خود کش انسانی بم کی طرح ہے جو کہ دوسروں کی زندگی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں اور سڑک پر معمولی غلطی سے ایک خطرناک حادثہ بھی پیش آسکتا ہے ۔ لہٰذا حقائق اور حالات کے پیش نظر مدعی کے ساتھ کوئی رحم نہیں کیا جاسکتا قبل ازیں بھارگوا نے مجسٹرئیل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا ۔ جس نے 5 مئی کو بغیر لائیٹس اور انشورنس کے حالت نشہ میں اسکوٹر چلانے پر 3 یوم کی سزاء قید سنائی تھی ۔ ٹرائیل کورٹ نے گلابی باغ شمالی دہلی کے ساکن بھارگوا کے خلاف 3,600 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔۔
سرکاری اداروں میں تخفیف سرمایہ کاری پر منصوبہ کے
مطابق پیشرفت ، مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کا تیقن
نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) بازار میں سست رفتار کا لحاظ کئے بغیر مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت کا تخفیف سرمایہ کاری پروگرام منصوبہ کے مطابق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 69500 کروڑ روپئے کی سرکاری زیرانتظام اداروں نے تخفیف سرمایہ کاری کا پروگرام بنایا ہے۔ جاریہ مالی سال 41 ہزار کروڑ روپئے تخفیف سرمایہ کاری سرکاری زیرانتظام اداروں کے حصص کی فروخت کے ذریعہ حاصل کئے جائیں گے اور 28500 کروڑ روپئے دفاعی حصص کی فروخت سے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاحال بازاروں کی روزانہ رفتار کے بارے میں فکرمند نہیں ہیں۔ بحیثیت مجموعی معیشت بحال ہورہی ہے اور انہیں بازاروں کے استحکام کی فکر ہے۔ چنانچہ تخفیف سرمایہ کاری پروگرام جہاں تک حکومت کا تعلقات ہے، منصوبہ کے مطابق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ای سنسیکس میں گراوٹ آ گئی ہے۔ آج مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ آنے پر آر بی آئی نے خبردار کیا ہیکہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر نہیں معلوم ہوتی۔ آر بی آئی کو بارش کی قلت کی بھی فکر ہے اور 1033.57 نکات تک گذشتہ تین موسوموں میں بارش کی قلت دیکھی جاچکی ہے۔